8 نومبر، 2022، 6:14 PM

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی عمران خان سے ملاقات/گولیاں حق پرستوں کو حق کے راستے سے نہیں ہٹا سکتیں

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی عمران خان سے ملاقات/گولیاں حق پرستوں کو حق کے راستے سے نہیں ہٹا سکتیں

عمران خان نے علامہ احمد اقبال رضوی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ گولیاں حق پرستوں کو حق کے راستے سے نہیں ہٹا سکتیں، مجلس وحدت مسلمین ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کیلئے تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں کے وفد نے زمان پارک میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ملاقات کرنیوالے وفد کی قیادت وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کی جبکہ وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی رہنما سید محسن شہریار اور میڈیا کوآرڈینیٹر اسد علی بلتستانی شامل تھے۔

عمران خان نے علامہ احمد اقبال رضوی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ گولیاں حق پرستوں کو حق کے راستے سے نہیں ہٹا سکتیں، مجلس وحدت مسلمین ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کیلئے تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے بھی عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کی جڑ بیرونی مداخلت ہے، جب تک بیرونی مداخلت ختم نہیں ہوگی ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکے گا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہوئے بلکہ ان کا حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پوری قوم کا حوصلہ ہیں، جس طرح قوم نے اس واقعہ کے بعد تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے، یہ قابل ستائش ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے بھی عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوں گے اور ملک کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کریں گے۔

News ID 1913049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha